حیدرآباد۔30اکتوبر(اعتماد نیوز) تلنگانہ اور آندھرا پردیش دونوں ریاستوں کے
درمیان دریائے کرشنا کے پانی کی تقسیم سے متعلق تشکیل شدہ کمیٹی نے کہا کہ
کل وہ اپنا فیصلہ سنانے والی ہے۔چنانچہ ایرا منزل کے جلا ساؤدھا میں دو
دن سے دونوں ریاستوں کے سکرٹریز کا اجلاس اس کمیٹی کے ساتھ منعقد ہوا
جس
میں دونوں ریاستوں کو دریائے کرشنا کے پانی کی منصفانہ تقسیم کے لئے
مباحث بھی ہوئے۔ تاہم اس بورڈ نے کہا کہ دونوں ریاستوں کے سرکاری سکرٹریز
کو چاہئے کہ وہ آپسی بات چیت کے ذریعہ سے اس مسئلہ کا حل تلاش کریں ۔ اس
بورڈ کے چیرمن نے وضاحت کی کہ دو دن سے جاری اجلاس خوشگوار موڈ میں اختتام
پزیر ہوا۔